فیصل آباد: سابقہ دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا

کرائم

فیصل آباد:(دنیا نیوز) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں سابقہ دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

ضلع فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چکنمبر 106 گ ب میں مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والوں میں اشتیاق اور جاوید شامل ہیں ،مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں