Coronavirus Updates

پب جی گیم پر دوستی، خاتون کیساتھ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) شمالی چھاؤنی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ خاتون نے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، مدعیہ نے مقدمے کی پیروی اور میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا۔

خاتون رومیسا کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان غلط فہمی اور معمولی جھگڑے پر میں نے مقدمہ درج کروایا تھا، میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔

یا رہے کہ کراچی کی رہائشی رومیسا نے ملزم حارث، حسن اور وحید کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

 اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لڑکی کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

مزید برآں سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں تفتشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہوٹل ریکارڈ اور موبائل فون ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں