کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عرفان مہر بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ان پر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے باپ کا قتل قابل افسوس و مذمت ہے، کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ شہر پیپلز پارٹی کی طرزِ حکمرانی میں شہریوں کیلئے سیف سٹی نہیں ہے، آئی جی سندھ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں