راولپنڈی :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،بیٹا جاں بحق،ماں زخمی

کرائم

راولپنڈی:(دنیا نیوز)معمولی تلخ کلامی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اورماں زخمی ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25سالہ سعد والدہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا، گھریلو تنازعے پر فیضان اور سعد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،ملزم فیضان بھی جوابی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ 25سالہ سعد جان کی بازی ہار گیا۔

تھانہ صادق آباد پولیس کے مطابق زخمیوں اور نعش کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں