نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دھندکےباعث موٹروےایم ٹوپنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک بند
  • بریکنگ :- دھند کےباعث موٹروےایم ٹو کوٹ مومن سےللہ انٹرچینج تک بند
  • بریکنگ :- دھندکےباعث موٹروےایم 5رحیم یارخان سےشیرشاہ تک بند
Coronavirus Updates

جعلی سموں کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے دو ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر سرکل نے آپریشن سائبر اسٹروم کا آغاز کردیا، سکھر اور گھوٹکی میں جعلی سمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ کے کچے کے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کراکے سیم استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری اغوا برائے تاوان قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار وارداتوں میں استعمال کرتے ہیں۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ کاروائی میں دو فرنچائز سیل کر کے بڑے پیمانے پر عالات، موبائل فونز، سمز لیپ ٹاپ برآمد کرلیں، اسکے علاوہ دس ہزار انگوٹھوں کا رکارڈ برآمد کیا گیا ہےعمران ریاض نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کی سطح میں استعمال ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں