جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری ائیر پورٹ سے لاپتہ

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری ائیر پورٹ سے باہر آتے ہی لاپتہ ہو گیا۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

جرمنی سے کراچی پہنچنے والا ریحان عطااللہ ائیر پورٹ سے مبینہ طور پر غائب ہوگیا۔ والد عطااللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹا ائیر پورٹ پہنچا تو غائب ہوگیا، یکم دسمبر کو میرا بیٹا جرمنی سے روانہ ہوا اور 2 دسمبر کو کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا، ائیرپورٹ تھانے میں واقعے سے متعلق درخواست دینے کی کوشش کی تو رہائش سچل تھانے کی حدود میں ہونے کی وجہ سے ٹال دیا گیا۔ پولیس صرف سچل اور ایئرپورٹ تھانے والے صرف چکر لگوارہے ہیں پولیس کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔

عطااللہ کے مطابق ائیرپورٹ کی سی سی ٹی میں میرے بیٹے کو دیکھا گیا ہے پولیس تعاون کرے تو بیٹا مل سکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حدود کے تعین کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں