کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری قتل، ملزمان فرار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہری ویربھان نے نجی بینک سے تین چیک کیش کرائے، وہ 73 لاکھ روپے لے کر بینک سے نکل کر گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے روک کر رقم چھین لی۔ مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا،،ویر بھان زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

لوٹ مار کے وقت مقتول کا چھوٹا بھائی بھی اس کے ساتھ تھا، مقتول کلفٹن کا ہی رہائشی تھا۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں