کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد تین ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا، ابرہیم حیدری سے بھی ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آٰئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ملزمان میں علی حسن، شاکر اور نسیم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون، کیش اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔

دوسری جانب ابراہیم حیدری میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم عاصم عرف شوٹر سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے تین سمارٹ فونز اور کیش برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، گرفتار ملزم کا کرائم ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں