لاہور: 22 سالہ طالبہ کا اغوا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

کرائم

لاہور:(دنیا نیوز) شہر لاہورمیں لڑکیوں کے اغوا کا سلسلہ نہ رک سکا اور سمن آباد سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے۔

لاہور کے علاقہ سمن آباد سے 22 سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا گیا ، پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس 5 روز بعد بھی طالبہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمن آباد میں کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور واقعہ بارے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں