اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کرائم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ کورال کے علاقہ علی پور میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔دو موٹرسائیکل سواروں نے مقتول پر فائرنگ کی، فائرنگ سے یوسف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی رورل ضیاء الدین کا کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں