کراچی: نارتھ ناظم آباد میں درندے کی سات سالہ بچی سے زیادتی، ایک لاکھ روپے بھی لوٹ لئے

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں درندے نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے گھر سے ایک لاکھ روپے بھی لوٹ لئے۔

افسوس ناک واقعہ نارتھ ناظم آباد کےعلاقے موسیٰ گوٹھ میں پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی کا والد مزدوری جبکہ والدہ گھروں میں کام کرتی ہے، وقوعہ کے وقت بچی اپنے نو سالہ بھائی اور تین سالہ بہن کے ساتھ گھر میں موجود تھی۔

پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جس سے واردات کی تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں