کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کرائم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون لیاری سیکٹر 51 میں شہری سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ دوسری جانب سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں دھر کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں