سندھ: دو کروڑ روپے مالیت کی کپاس منتقلی کی کوشش ناکام بنادی گئی

کرائم

گھوٹکی:(دنیا نیوز) سندھ میں موٹروے پولیس کا ایکشن، ضلع گھوٹگی ڈھرکی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دو کروڑ روپے مالیت کی کپاس منتقلی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کپاس ٹرالر کے ذریعے کراچی سے گدون منتقل کی جارہی تھی، ٹرالر ڈھرکی کے مقام پر پہنچا تو موٹر وے پولیس نے شک کی بنیاد پر روکا اور تلاش لی، اس دوران ٹرالر سے بھاری مقدارمیں کپاس موجود پائی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق برآمد ہونے والی کپاس کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹرالر کو روکنے سے قبل متعلقہ ٹرالر کو مسلح ڈاکوؤں نے بھی لوٹنے کی کوشش کی اور ٹرالر ڈرائیور کو نشانہ بنایا، مگر وہ ٹرالر لوٹنے میں ناکام رہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں