سرگودھا: طلاق مانگنے پر شوہر نے گولی مار کر بیوی کو زخمی کردیا

کرائم

سرگودھا:(دنیا نیوز) طلاق مانگنے پر شوہر نے گولی مار کر بیوی کو زخمی کردیا ۔

پولیس کے مطابق محمدی کالونی گلی نمبر 13 کی رہائشی صدف بی بی کی شادی 6 برس قبل گل والا کے فیصل گجر سے ہوئی تھی ، گھریلو ناچاقی پر خاتون نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا ۔

سرگودھا پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے گھر میں داخل ہو کر بیوی کو گولی مار کر زخمی کردیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں