وہاڑی : اوباش نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کرائم

وہاڑی:(دنیا نیوز) نواحی گاؤں 65 ڈبلیو بی میں نوجوان لڑکی پراوباش کی جانب سے تیزاب پھینک دیا گیا جس سے لڑکی بری طرح جھلس گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک اوباش لڑکا متاثرہ لڑکی کو اکثر گھر جاتے گلی میں تنگ کرتا تھا، آج متاثرہ لڑکی کو گلی میں اکیلے جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی ، لڑکی کے بھاگنے پر پیچھے سے تیزاب پھینک دیا ۔

تیزاب کی وجہ سے لڑکی بری طرح جھلس گئی جس کو ریسکیو کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں