لاہور: ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں