ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
ہنگو: (دنیانیوز) سنٹرل اورکزئی کے نواحی علاقے حسن زئی درہ بڈگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق شادی سے واپسی کے موقع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔