گجرات : بیٹا پیدا نہ ہونے پرسفاک باپ نے 3ماہ کی بچی نہرمیں پھینک دی
گجرات : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹا پیدا نہ ہونے پر باپ نے تین ماہ کی بچی قتل کر ڈالی۔
پولیس کے مطابق چک فتح شاہ میں ملزم علی احمد رضا صابری بہانے سے بیوی مریم اور تین ماہ کی بیٹی کو نہر کنارے لے گیا، ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بیوی سے سگی بیٹی چھین کر اس کی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھوکھر نہرمیں پھینک دی ۔
تھانہ ڈنگہ پولیس نے 3ماہ کی بیٹی زینب کو قتل کرنیوالے سفاک قاتل باپ علی احمد کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق باپ علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے، قاتل امام مسجد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔
پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ ڈنگہ میں قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔