بینک کیش منتقل کرنے والی ایک اور کرنسی سکیورٹی وین لوٹ لی گئی

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) بینک کیش منتقل کرنے والی ایک اور کرنسی سکیورٹی وین لوٹ لی گئی۔

پولیس کے مطابق صدرہ شریف موڑ پر نامعلوم افراد نے بینک کیش وین اور عملے کو اغوا کرلیا، نامعلوم افراد نے لوٹ مار کے بعد گاڑی اور سکیورٹی سٹاف کو ویرانے میں چھوڑ دیا۔

وین میں موجود لوٹی گئی رقم 1 کروڑ 66 لاکھ بتائی گئی ہے، کرنسی سکیورٹی وین میں حبیب بینک کی رقوم پنیالہ کی برانچز کو منتقل کی جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس نوعیت کی دو وارداتیں کچھ روز قبل درابن روڈ اور ٹانک روڈ پر بھی ہو چکی ہیں، مذکورہ وارداتوں میں تاحال کوئی گرفتاری اور برآمدگی نہیں کی جا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں