نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان داتا دربار سے برآمد

لاہور: (ویب ڈیسک) قصور میں گھر والوں کے ساتھ خود کشی کا ڈرامہ کرنے والا نوجوان داتا دربار لاہور سے مل گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان آصف نے نہر کنارے خودکشی کی ویڈیو گھر والوں کو بھیجی تھی، جس کے بعد نوجوان کے والد نے بیٹے کے راجہ جنگ نہر سے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان آصف کی نہر میں تلاش کے دوران داتا دربار میں موجودگی اطلاع ملی، نوجوان نے پولیس کو اپنے بیان بتایا کہ گھر والے اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے خودکشی کا ڈرامہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں