شکار پور میں پولیس مقابلہ : ایک ڈاکو ہلاک ، ساتھی فرار

شکارپور:(دنیا نیوز) شکار پور کے تھانے ڈکھن کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

ایس ایس پی شکار پور شاہزیب چاچڑ کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی ، ہلاک ڈاکو کی بائیو میٹرک کی مدد سے شناخت کو یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقابلے کے بعد ڈاکو کے مزید ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جنہیں نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ایس ایس پی شکار پور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کے بعد ہی مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں