پشاورمیں غیرت کے نام پر ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا

پشاور:(دنیا نیوز) پشاورمیں غیرت کے نام پر ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا۔

دلخراش واقعہ پشاور کے علاقہ شاہ پور میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں ماں اس کی تین بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، ملزموں نے گھر میں گھس کر تمام افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیےاور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہولناک قتل غیرت کے نام پر کیے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجوہات کیا ہیں، اصل حقائق ملزموں کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں