کندھ کوٹ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ خیر شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو فریقین میں چلنے والے دیرینہ تنازعہ کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں