لاہور میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو یرغمال بنا کر چندہ باکس لوٹ لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی مسجد میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر چندہ باکس لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں مسجد میں ڈکیتی کی ورادات پیش آئی ہے، تین ڈاکوؤں نے امام مسجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مسجد کے چندہ باکس میں جمع رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں