ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر شاہنواز کے جعلی مقابلے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی چودھری اسد، ایس ایس پی آصف رضا اور مولوی عمر جان پر درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، دہشت گردی، ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کہتے ہیں میرپور خاص واقعہ پر ایف آئی آر درج کرلی گئی، سابق ڈی آئی جی، دو ایس ایس پیز، دو انسپکٹر سمیت 45 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، حکومت سندھ ماورائے عدالت اقدام کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کوئی کتنا بااثر یا اعلیٰ افسر کیوں نہ ہو آئین اور قانون کا احترام اور پاسداری سب پر لازم ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں