قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی گاؤں راؤ خانوالہ میں پیش آیا جہاں فصلوں کو پانی لگانے والے کسانوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے 24 سالہ کاشف موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 21 سالہ عادل شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں