ٹھل میں پولیس مقابلہ: بدنام زمانہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
ٹھل: (دنیا نیوز) ٹھلہ میں پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عمر کوہی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بدنام زمانہ ڈکیت مقیم ملغانی زخمی حالت میں پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈکیت پر 8 سے زیادہ مقدمے درج ہیں، گرفتار ڈکیت کے بھائی ہاشم ملغانی پر بھی ایک کروڑ انعام رکھا ہوا ہے۔