قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
قصور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں بلدیہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔