اوکاڑہ: گھر سے 1400کلو مردہ مرغیاں برآمد، 5افراد کے خلاف مقدمہ
اوکاڑہ:(دنیا نیوز)پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گھر سے1400کلو مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے صحت دشمن مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور اوکاڑہ کے علاقے گلشن احمد ٹاؤن عزیر بلاک میں واقع گھر سے 1400 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی سینکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جا رہی تھیں، محمد عاصم جاوید سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ مردہ مرغیوں کی نقل و حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔