پنجاب میں 57 خطرناک مجرموں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو نام ارسال
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں 57 خطرناک مجرموں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو نام ارسال کر دیئے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اضلاع ویونٹس کی جانب سے ملنے والی سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی گئی ہیں، ملزمان کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کو گزشتہ سالوں میں 122 ہیڈ منی کیسزمیں ملزم مطلوب ہیں اور ان ملزموں کے سر کی مجموعی قیمت 6 کروڑ51لاکھ مقررکی گئی ہے، اب تک 785ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے، گرفتارملزمان کے سرکی مجموعی قیمت37 کروڑروپے بنتی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ متعلقہ برانچ کی جانب سے23کروڑ سے زائد کی رقم مخبرو پولیس افسروں میں تقسیم ہوچکی ہے، جبکہ 180 کیسز میں 6 کروڑ سے زائد کی رقم جلد جاری کردی جائے گی۔