خوشحال گڑھ میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابق بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا

ظفروال: (دنیا نیوز) گاؤں خوشحال گڑھ میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابق بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

فائرنگ سے سابق سسر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں سابق بیوی، خوشدامن (ساس)، سالی اور سالی کا بیٹا شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو کمرے میں بند کر لیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کی دو سال قبل طلاق ہوئی تھی جس کا اسے رنج تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں