اسلام آباد: نجی ہوٹل میں لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں لڑکی کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر ریمانڈ لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کمرے میں تکرار پر لڑکی کو اپنے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں