چونیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق، ساتھی زخمی
چونیاں:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق، ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اقبال جمیل ڈوگر ایڈووکیٹ پیشہ ورانہ امور نمٹا کر واپس آرہے تھے کہ چونیاں کچہری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی ،جس سے اقبال جمیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، جنہوں نے مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرایا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی کی آڑ میں وکیل کو موت کے گھات اتارا گیا ، قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔