بنوں میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، 3خواتین زخمی

بنوں:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ بنوں کے علاقے خیل میں تھانہ میریان کی حدود ٹوچی پل کے قریب پیش آیا جہاں اچانک مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک شخص  موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب مقتول کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں