پنوں عاقل: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پنوں عاقل: (دنیا نیوز) پنوں عاقل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کےمطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوارو ں نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلمان چاچڑ اور کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ادھر مانانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، 24 سالہ نجف علی کی لاش اور زخمی آصف کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب چک امر میں تیل کے کولہو میں آ کر بچہ جاں بحق ہو گیا، 8 سالہ اسداللہ کی چادر کولہو کے پٹہ میں پھنس گئی، بچہ گھر سے کولہو پر اپنے چچا کے پاس آیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں