کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے تین ہٹی لیاقت آباد میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حذیفہ عرف چھوٹا، جلال عرف سائیکو اور راشد عرف پوپا شامل ہیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 70 سے 80 گرام آئس اور خنجر برآمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں 40 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور دیگر سامان بھی برآمد کیے گئے، گرفتارملزمان لوٹے ہوئے سامان کی خرید و فروخت کرنے میں ملوث تھے علاوہ ازیں ملزمان لیاقت آباد اور اطراف میں منشیات فروشی کرتے تھے، ملزمان میں جلال عرف سائیکو اور راشد عرف پوپا پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔