گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے: 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرجاکھ پولیس کے ساتھ مقابلے میں 25 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو احمد قیصر ہلاک ہوگیا، صدر کامونکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم سفیان بھی انجام کو پہنچ گیا، دونوں خطرناک ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم راول اور حارث زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ہلاک اور گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ہلاک ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

سی پی او نے مبینہ مقابلوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، اور شہر بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں