گگو منڈی: دیسی شراب بنانے والی چالو بھٹی پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار
گگو منڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے 187 ای بی سے دیسی شراب تیار کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔
پولیس کے مطابق منظور احمد ولد عبد الستار قوم جوئیہ، سکنہ جمن شاہ حال 187 ای بی کو رات تقریباً 8 بجے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دیسی شراب سے بھرے دو ڈرم ضبط کر لیے گئے۔
ضبط کیے گئے ڈرمز میں مجموعی طور پر 440 لیٹر شراب موجود تھی، ایک ڈرم میں 100 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے کیلئے استعمال ہونے والا چالو بھٹی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ٹیم میں ایس آئی عبد الستار، ماجد علی، شبیر حسین اور یاسر نواز شامل تھے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔