اداکار رض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے کیلئے فنڈ قائم کردیا

تفریح

لندن: (دنیا نیوز) برٹش پاکستانی اداکار رض احمد نے انگریزی فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے کے لیے فنڈ قائم کردیا۔

رض احمد کا کہنا ہے کہ انگریزی فلموں میں مسلمان کردار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر کسی فلم میں مسلمان کردار کو شامل کیا بھی جاتا ہے تو اسے منفی رول میں دکھایا جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے اور زیادہ سے زیادہ مسلمان کردار فلموں میں متعارف کروانے کے لیے ایک فنڈ قائم کر دیا ہے جو اپنی فلموں میں مسلمان کردار شامل کرنے والے فلمسازوں اور مصنفوں کو مالی امداد فراہم کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں