سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آنیکی بیماری ہے: ہریتھک روشن

تفریح

ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ایسی بیماری ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے یہ بات فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے شو میں کہی، شو میں میزبان کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سلمان خان کی کون سے عادت کو ختم کر دیں گے ؟ جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی سلمان خان کو پسند کرتا ہے مگر اداکار کو ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔

میزبان نے پوچھا اگر وہ سلو میاں کی طرح کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ جائیں تو کیا کرینگے ؟ اس پر ہریتھک نے کہا کہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے سب کے سامنے اعتراف کروں گا کہ ‘آئی لو ہریتھک روشن۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں