گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شِگری نے منگنی کر لی

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست شہباز شِگری سے منگنی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اس خوشی کے موقع کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے خوبصورت ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ شہباز شگری پینٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ منگنی کی تقریب میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

آئمہ اور شہباز کی منگنی پر شوبز انڈسٹری سے کڑے ان کے ساتھی اداکاروں، گلوکاروں اور دیگر شخصیات نے انھیں ڈھیروں مبارکبادیں دی ہیں۔

دونوں کے فینز کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک تقریب میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں