عدنان صدیقی کورونا وائرس کا شکار، خود کو آئسولیٹ کرلیا

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ  آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں