گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

تفریح

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس پر سماعت کی۔ میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل کر لی گئی۔ علی ظفر کے وکلا نے گواہ حمنہ زبیر کے بیان پر جرح مکمل کی۔

یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔

علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزام لگایا، گلوکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اقدام اٹھایا، علی ظفر گلوکارہ کے اس اقدام سے میری شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشاء شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں