سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سینئر ترین اداکارہ دردانہ بٹ کینسر سے نبرد آزما ہیں، میزبان خالد ملک نے اس خبر کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا۔

خالد ملک نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز ہے، ان کی صحت کیلئے دعا کریں، ہماری قابل احترام دردانہ بٹ آپا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی دے۔

خالد ملک کے بعد دیگر اداکاروں نے بھی ان کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں