عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ائر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچے گی

تفریح

کراچی: (دنیا نیوز) معروف اداکارعمرشریف کی کراچی سے امریکا منتقلی کے لیے ائر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچے گی۔

لیجنڈ اداکار عمر شریف شدید علیل ہیں، علاج کیلئے امریکہ منتقل کرنے کے لئے ائرایمبولینس ہفتہ کو کراچی پہنچے گی۔ ائر ایمبولینس کے اخراجات کے حوالے سے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ ائرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دو افراد روانہ ہونگے۔

ائرایمبولینس 16 گھنٹے کے سفر کے بعد کراچی پہنچے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کیلئے چار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ امریکی ویزا ملنے کے بعد اب جلدروانگی متوقع ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں