پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی کون؟ تصویر سامنے آ گئی

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے دل کے قریب ترین شخص کی تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ حریم شاہ کی ایک شخص کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی۔‘

خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

حریم شاہ کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ تصویر میں موجود شخص اداکارہ کا شوہر ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں