نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے
  • بریکنگ :- ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب اورصوبائی وزرابھی ساتھ ہیں
Coronavirus Updates

عمرشریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری

تفریح

کراچی: (دنیا نیوز) کامیڈی لیجنڈ عمرشریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایئرایمبولینس 26 ستمبر کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کرے گی۔ ایئر ایمبولینس کو واپسی کے سفر کے لیے جناح ٹرمینل رن وے اور ٹارمک پر ری فیولنگ کروائی جائے گی۔ عمر شریف کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال سے صبح 4:30 پر کراچی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔ میڈیکل ایئر کرافٹ صبح 5:30 بجے واشنگٹن امریکا کے لیے ٹیک آف کرے گا۔

ایئر ایمبولینس پرواز کا پہلا اسٹے نیو ریمبرنگ جرمنی پر ہوگا، اس دوران ایئر ایمبولینس تبدیل کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایئر ایمبولینس کو کیفلاوک آئس لینڈ سے ری فیولنگ ہوگی۔ آخری مرحلے میں گوس بے کینیڈا میں 2 گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس امریکا پہنچے گی۔

پرواز امریکا کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4:30 پر واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ شام 5 بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایئر ایمبولینس کی آمد اور روانگی کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ باقاعدہ نوٹی فیکشن کے تحت ایئر ایمبولینس کو اجازت دے چکی ہے۔ اداکار کی بیرون ملک منتقلی کے لیے سی اے اے حکام تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں