پاکستانی گیت نگار عاصم رضا نے جوبن نوٹیال اور نیہا ککٹر کو 'دھوکے باز' قرار دیدیا

تفریح

لاہور:(ویب ڈیسک)معروف گانے 'بول کفارہ' کو لکھنے والے عاصم رضا نے بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال اور نیہا ککٹر کو 'دھوکے باز' قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے معروف گیت نگار عاصم رضا نے بھارتی گلوکاروں جوبن نوٹیال اور نیہا ککٹر کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا گانا  بول کفارہ  چرانے کا کا دعویٰ کردیا۔

بھارت میں پاکستانی گانوں کو چرا کر بنانے والی نئی بات نہیں ہے کیونکہ بالی ووڈ کے فنکار پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کے لیے اپنی الگ ہی پہچان رکھتے ہیں، جبکہ انہیں اس پر مناسب کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔ حال ہی میں معروف گلوکار جوبن نوٹیال اور نیہا ککڑ نے اپنا تازہ گانا ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ ریلیز کیا ہے۔

دونوں گلوکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے کی دھن پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی  بول کفارہ کیا ہوگا  سے چوری کی ہے۔ پاکستانی گیت نگار نے اسے نظرانداز نہ کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی گلوکاروں کو ’ دھوکہ باز ‘ فنکار کہہ کر پکارا ہے۔
عاصم رضا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  الحمدللہ میں اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی نغمہ نگاروں میں شامل ہوں جن کے گانوں کی کاپی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے ٹی سیریز ، نیہا ککٹر ، جوبن نوٹیال کو بھی ٹیگ کیا اور انہیں دھوکے باز کہہ کر پکارا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بالی ووڈ نے مشہور پاکستانی گانوں کو چرایا ہے۔ پچھلے ہفتے بھارتی گلوکار دھوانی بھانوشالی نے اپنا تازہ ترین گانا ’مہندی‘ پاکستانی لیجنڈری گلوکار عالمگیر کے ’گاگر‘ سے نقل کیا تھا۔ بھارتی فنکار نہ صرف پاکستان سے موسیقی چوری کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں بلکہ وہ عرب ، کوریا اور ہالی ووڈ سے بھی دھنیں چوری کرنے میں مشہور ہیں۔
 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں