Coronavirus Updates

رومانیہ کے گلوکار ایڈرین کا چھٹیاں ہنزہ گزارنے کا اعلان

تفریح

بخارسٹ: (روزنامہ دنیا) رومانیہ کے میوزک بینڈ ‘ایکسنٹ’ کے گلوکار ایڈرین سینا نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی خوبصورت وادی ‘ہنزہ’ میں گزارنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسنٹ کے نام سے مشہور گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد کنسرٹ کر چکے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈرین سینا نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔

ایڈرین سینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کروں گا۔ میں پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں اور یہاں کے لوگوں کا میرے لیے پیار لاجواب ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں