نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اجلاس
  • بریکنگ :- کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لےلیا
  • بریکنگ :- کراچی: وکیل عرفان مہر کے قاتل کوفوری گرفتارکیاجائے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کیےجائیں، وزیراعلیٰ سندھ
Coronavirus Updates

سنی لیون نے اپنے ماضی کے کام پر شرمندگی کا اظہار کردیا

تفریح

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سنی لیون نے ماضی میں کیے گئے اپنے ایک پروفیشنل کام پر شرمندگی کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے یہ اظہار او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے بنائے جانے والے کامیڈی شو کے ایک ٹریلر کے دوران کیا۔

سنی لیون نے اس ٹریلر میں کہا کہ میں سنی لیون ہوں اور آپ مجھے میرے ماضی کے کام سے جانتے ہیں جبکہ مجھے اپنے ماضی کے ایک کام پر شرمندگی بھی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کی حیرت کا جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’مستی زادے‘ کا نام لیا، جسے سن کر حاضرین ہنس پڑے جبکہ ان میں بیٹھے سنی لیون کے شوہر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور چہرے پر ہاتھ رکھ کر ہنستے رہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں